19 Oct 2023
(لاہور نیوز) سری لنکا انڈر19کے خلاف پاکستان انڈر19 ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 22 اکتوبر سے شروع ہونیوالی 5 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، سعد بیگ ٹیم کی قیادت کرینگے۔سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں آفتاب احمد، احمد حسین، علی رضا، عرفات منہاس، حمزہ نواز، ہارون ارشد، محمدعمار شامل ہیں۔
محمدابتسام، محمد اسماعیل، محمدحذیفہ، محمد ریاض اللہ، محمد طیب عارف ، نجب خان، نوید احمد خان، شاہ زیب خان، حسین اور عبید شاہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔