اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

غزہ کے ہسپتال پرحملے پر نیتن یاہو کو جوابدہ قرار دینا چاہیے،پاکستانی نژاد باکسر عامر خان

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(لاہور نیوز ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کاکہنا ہے کہ غزہ کے ہسپتال پر حملے پر نیتن یاہو کو جوابدہ قرار دینا چاہیے اور اسے روکنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر عامر خان نے غزہ پر حملوں کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ ان حملوں کو روکنے کے لیے کیوں کچھ نہیں کیا جا رہا؟ معصوم لوگوں کو جن میں بچے بھی شامل ہیں قتل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال پر بمباری کی گئی ہے، سٹرائیک کر کے ان لوگوں کو مارا گیا ہے جو پہلے ہی اپنے زخموں کا علاج کروا رہے تھے ، ان سب چیزوں کو روکنے کے لیے ضرور کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔عامر خان نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو آواز اٹھانی چاہیے اور ایکشن لینا چاہیے، نسل کشی ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے اور کوئی مدد نہیں کر رہا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ روزانہ یہ ویڈیوز دیکھ کر میرا دل ٹوٹتا ہے، میں بے بس ہوں، زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں  وار کرائم دیکھوں گا۔

واضح رہے کہ غزہ کے الاہلی ہسپتال پر اسرائیلی طیاروں نے   چند روز قبل بمباری  کی جس کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ  بمباری سے ہسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے