19 Oct 2023
(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن میں کرپشن کی نئی کہانی سامنے آگئی، فیڈریشن کے نام پر جعلی اکاؤنٹ کھلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
جعلی اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئیں ، حکومت پاکستان نے جعلی اکاؤنٹ کے حوالے سے تحقیقات کے لئے پی ایچ ایف کو خط لکھ دیا۔پی ایچ ایف کا جعلی اکاؤنٹ 2016 میں کھولا گیا، حکومت نے پی ایچ ایف سے تمام تر تفصیلات طلب کرلیں،دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تاحال خط کا جواب نہیں دیا۔