اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے اساتذہ کو پولیس نے دھر لیا

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(لاہور نیوز) ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے اساتذہ کو پولیس نے دھر لیا۔ پی ایم جی چوک میں احتجاج پر درجنوں اساتذہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

اساتذہ کو ساتھیوں کی رہائی کیلئے احتجاج مہنگا پڑ گیا۔ پولیس نے درجنوں مرد اور خواتین اساتذہ کو حراست میں لے لیا۔ پی ایم جی چوک میں اساتذہ نے دن بارہ بجے احتجاج شروع کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے جیسے ہی ڈی سی آفس کی طرف پیش قدمی شروع کی پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لینا شروع کر دیا۔ پولیس نے ایک گھنٹے میں پی ایم جی چوک خالی کروا لیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج بھی جرم بن گیا۔ ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ، احتجاج کا سلسلہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے