اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف اداکار سلیم ناصر کو مداحوں سے بچھڑے 34 برس بیت گئے

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے معروف اداکار سلیم ناصر کو مداحوں سے بچھڑے 34 برس بیت گئے۔

سلیم ناصر 15 نومبر 1944ء کو بھارت کے شہر ناگپور میں پیدا ہوئے وہ قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے اور کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی، انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز چھوٹے پردے سے کیا اور ہر قسم کے کردار کو بخوبی نبھا کر ناظرین سے داد وصول کی۔

سلیم ناصر کے مقبول ڈراموں میں ان کہی، زنجیر، جانگلوس، بندش، آخری چٹان اور کیپٹن سرور شہید شامل ہیں، انور مقصود کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل آنگن ٹیڑھا میں گھریلو ملازم اکبر کے کردار نے سلیم ناصر کو حقیقی معنوں میں امر کر دیا، انہوں نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ ایک فلم زیب النسا میں بھی وحید مراد اور شمیم آرا کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سلیم ناصر نے کچھ ایسے انمول کردار ادا کیے جو برسوں گزرنے کے بعد آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں، ان کو اداکاری کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی پر بعد ازمرگ تمغۂ حسن کارکردگی سے نوازا گیا، سلیم ناصر 19 اکتوبر 1989 کو حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے