18 Oct 2023
(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔ رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق دسویں اور فخر زمان 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
رینکنگ کے مطابق انڈیا کے شبمن گِل دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک کی ایک درجہ ترقی ہو گئی اور وہ تیسرے نمبر پر آ گئے جبکہ جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔