(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں بننے والی صرف وہی فلم کامیاب ہوتی ہے جس میں پاکستان مخالف مواد شامل ہو۔
حال ہی میں اداکار فیصل قریشی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے کیریئر ، بالی ووڈ میں کام نہ کرنے سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں کام نہ کرنے کے سوال پر فیصل قریشی نے کہا کہ میں نے آج تک بھارت میں کام نہیں کیا کیونکہ میری وہاں کے فلم سازوں سے نہیں بنتی، میں ہر بات کھلے عام کہنے کا عادی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میرے بھارتی مداح بھی مجھ سے اکثر ناراض رہتے ہیں۔
بالی ووڈ فلموں کی کامیابی بارے تبصرہ کرتے ہوئے فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کی نیٹ فلیکس سیریز ہوں یا فلمیں وہ صرف اس وقت ہی کامیاب ہوتی ہیں جب ان میں پاکستان مخالف مواد شامل کیا جاتا ہے۔