اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وائرل انفیکشن، عبداللہ شفیق کو قرنطینہ کر دیا گیا

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ سے قبل وائرل انفیکشن کی زد میں ہیں اوراوپنرعبداللہ شفیق کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کا مورال پہلے ہی گرا ہوا تھا کہ آسٹریلیا سے اہم میچ سے قبل متعدد کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے شدید بیمار اوپنر عبداللہ شفیق کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور انہیں غیر ضروری رابطوں سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

عبداللہ شفیق کے علاوہ شاہین شاہ، سعود شکیل، زمان خان بھی وائرل انفیکشن سے شدید متاثر ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق وائرل انفیکشن کا شکار تمام کھلاڑیوں کے ضروری ٹیسٹ کرائے گئے ہیں اور ان میں سے کسی بھی کھلاڑی میں ڈینگی کی علامات نہیں ہیں۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرے کے وقت اسامہ میر بھی فلو کا شکار تھے وہ صحت یاب ہو رہے ہیں جبکہ شاہین شاہ کے آسٹریلیا کے خلاف جمعہ کو میچ سے قبل مکمل فٹ ہونے کی امید ہے۔

قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کی صحت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ کچھ کھلاڑیوں کو پچھلے دنوں بخار ہوا تھا اور ان میں سے بیشتر مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور جو صحت یابی کے مرحلے میں ہیں وہ ٹیم کے میڈیکل پینل کے زیر نگرانی ہیں۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے آغاز پر میزبان بھارت کے ان فارم اوپنر شبھمن گل بھی ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث ابتدائی دو میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے