اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صرف بھارت کو ہرانے نہیں آئے، پہلی ترجیح سیمی فائنل میں پہنچنا ہے: محمد نواز

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ بھارت کےخلاف شکست اور خراب کارکردگی پر تنقید تو ہونا تھی لیکن ہم صرف بھارت کو شکست دینے نہیں آئے پہلی ترجیح سیمی فائنل میں پہنچنا ہے۔

بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد نواز نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں شکست ماضی کا حصہ بن گئی، ہمیں یہ سب بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔

محمد نواز نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں سب کی امیدیں بڑھ جاتی ہیں دونوں ممالک کے عوام کو اس میچ میں بڑی توقع ہوتی ہے کیونکہ بڑا میچ ہوتا ہے اس میچ میں جو اچھا کھیلے وہ ہیرو بن جاتا ہے جس طرح ہم بھارت سے ہارے اس پر تنقید تو ہونا تھی اورغصہ بھی آتا ہے لیکن پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں صرف بھارت کو شکست دینے نہیں پہنچی ابھی ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا ، 6 میچز باقی ہیں۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف جیت کر اعتماد بحال کریں گے آسٹریلیا نے کم بیک کیا، اندازہ ہے دونوں ٹیموں کیلئے میچ بہت اہم ہے، پاکستان آسٹریلیا کے خلاف جیت کر سیمی فائنل کی راہ ہموار کرنا چاہے گا، اولین ترجیح سیمی فائنل میں پہنچنا ہے اور 6 میچز جیت کر منزل آسان کریں گے۔

محمد نواز نے تسلیم کیا کہ 6 ،7 میچز سے میری کارکردگی اچھی نہیں رہی ، اس سے قبل مڈل اوور میں وکٹیں بھی لے رہا تھا اور رنز بھی بن رہے تھے ،کوشش ہوگی جو کمی ہے اس کو دور کروں، فلیٹ پچز ہیں یہاں رنز زیادہ بنیں گے لیکن مڈل اوور میں وکٹیں لینا ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے