اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ملتان سلطانز نے تاریخ رقم کر دی، خاتون باؤلنگ کوچ کا تقرر کر دیا

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار ملتان سلطانز نے خاتون کوچ کی تقرری کر دی ۔

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز نے آئرلینڈ کی سابق کرکٹر کیتھرین ڈالٹن کو  فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے جس کے بعد وہ پی ایس ایل کی تاریخ کی پہلی ویمن کوچ بن گئی ہیں۔

اس کے علاوہ کیتھرین ڈالٹن ٹاپ لیول پر مینز ٹیم کی پہلی خاتون بولنگ کوچ ہیں۔

انگلینڈ میں پیدا ہونے والی کیتھرین ڈالٹن نے 2015 میں آئرلینڈ کی شہریت حاصل کی، انہوں نے چار ون ڈے اور چار انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

کیتھرین ڈالٹن دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں، انہوں نے ساؤتھ پنجاب میں فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کیا۔

کیتھرین ڈالٹن آئی سی بی لیول تھری ایڈوانس کوچ ہیں جبکہ وہ انگلینڈ میں نیشنل فاسٹ بولنگ اکیڈمی میں بھی کوچنگ کر چکی ہیں۔

پی ایس ایل میں کوچنگ کی ذمہ داریاں ملنے پر کیتھرین ڈالٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل میں کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سے پہلے بھی ملتان سلطانز کے ساتھ کام کر چکی ہوں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے