اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم اور نواز نے بھارتی شہری کی خواہش پوری کر دی

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور آل راؤنڈر محمد نواز نے بھارتی شہری کی خواہش پوری کر دی۔

قومی کرکٹ ٹیم نے منگل کو آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے بنگلور کے چنا سوامی سٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن کیا۔

اس دوران بھارتی شہری پرانوو پاکستانی کرکٹرز سے آٹو گراف لینے  چنا سوامی سٹیڈیم آگیا۔ پرانوو پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز اور کپتان بابراعظم کی شرٹس پر آٹوگراف لینے کا خواہشمند تھا۔

اس کے علاوہ پرانوو  بابر کے ڈیبیو میچ کے ٹکٹ پر بھی آٹوگراف لینا چاہتا تھا۔ پرانوو نے بتایا کہ 2016 میں یو اے ای میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی تھی، پاکستانی پلیئرز سے مل کر ہمیشہ بہت اچھا لگا ہے۔

ٹریننگ سیشن مکمل کرنے کے بعد بابراعظم نے بھارتی شہری پرانوو سے ملاقات کی اور اس کی خواہش پوری کرتے ہوئے شرٹ اور ٹکٹ پر آٹوگراف دیا۔ بعد ازاں محمد نواز نے بھی شرٹ پر سائن کیا اور تصویر بنوائی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ میچ 20 اکتوبر کو بنگلور میں ہوگا۔ گرین شرٹس نے اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیلے ہیں جس میں 2 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔

فوٹو: جیو نیوز

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے