18 Oct 2023
(لاہور نیوز) بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان آج جوڑ پڑے گا۔
ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 16 ویں میچ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے شہر چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔
کیویز نے ابھی تک تین میچز کھیلے ہیں اور تمام میں ہی فتح ان کے نام رہی، دوسری جانب انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دینے والی افغان ٹیم نے تین میں سے ایک میچ جیتا اور دو میچز میں ناکام رہی ہے۔