اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ترکیہ کی سو سالہ جمہوریت اور پاک ترک تعلقات پر سیمینار

17 Oct 2023
17 Oct 2023

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ترکیہ کی سو سالہ جمہوریت اور پاک ترک تعلقات پر سیمینار منعقد ہوا۔

پنجاب یونیورسٹی الرازی ہال میں پاک ترک تعلقات پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی ترک قونصل جنرل درمش باشتگ  کا خطاب میں کہنا تھا کہ پاک ترکیہ تعلقات بہت گہرے ہیں، اتا ترک نے جدید ترکی کی بنیاد رکھی، تحریک خلافت میں برصغیر کے مسلمانوں نے بہت مدد کی، ترکیہ نے قیام پاکستان کے وقت بھرپور تعاون کیا، کشمیر اور فلسطین پر دونوں ممالک کا مؤقف مضبوط ہے، دونوں قوموں نے ایک دوسرے کی سیلاب اور زلزلوں میں مدد کی۔

ترک قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ادارے زلزلے میں سب سے پہلے ترکیہ پہنچے، دس برسوں میں 1518 طلبہ کو سکالرشپس تقسیم کر چکے ہیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں جمہوریت کے سو سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترک عوام نےاپنی زمین اور روایات کے لئے بے مثال قربانیاں دیں، تحریک خلافت سے 1965ء کی جنگ تک دونوں خطوں کے عوام نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

سیمینار سے چیئرمین شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان ڈاکٹر محبوب حسین ، چیئرپرسن شعبہ سیاسیات ڈاکٹر ارم خالد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے