اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 38 رنز سے شکست دیدی

17 Oct 2023
17 Oct 2023

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ورلڈ کپ میں دوسرا اَپ سیٹ ہو گیا، نیدر لینڈز نے جنوبی افریقا کو 38 رنز سے شکست دے دی۔

بارش سے متاثرہ میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم سخت مشکلات کا شکار نظر آئی، پروٹیز کی جانب سے کوئی کھلاڑی کھل کر نہ کھیل سکا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اوپننگ پارٹنر شپ 36 رنز پر ٹوٹی، اس کے بعد پروٹیز کی وکٹیں سوکھے پتوں کی طرح گرنے لگیں اور 44 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے، وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، اور 207 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

ڈیوڈ ملر 43، ہنریک کلاسن 28 اور گیرالڈ کوئٹزے 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین ڈی بیک نے 3، پال وین میکرن، ری اولف وین ڈیر مروے اور باس ڈی لیڈز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کولن ایکرمین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل دھرم شالا میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور 43 اوورز تک محدود کر دیا گیا، نیدرلینڈز کی جانب سے وکرم جیت سنگھ 2، میکس او ڈاؤڈ 18، کولن ایکرمین 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے، سکاٹ ایڈورڈز 78 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو ربادا، مارکو جانسن اور لونگی نگیڈی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے