اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان انڈر 19 نے 4 روزہ میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی

17 Oct 2023
17 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان انڈر 19 نے سری لنکا انڈر19 کو 4 روزہ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے 8 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کو تیسرے روز فتح کیلئے 8 رنز کا ہدف ملا تھا، قومی انڈر 19 ٹیم کے بلے باز شاہ زیب خان نے 2 اور سعد بیگ نے 6 رنز بنا بنائے ٹیم کو فتح دلوا دی۔

سری لنکن ٹیم دوسری اننگز کے 60.2 اوورز میں 236 رنز بنا سکی جس میں کپتان سینتھ جے وردھنے 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پلندو پریرا 50، وشوا لاہیرو 29 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ روی شن ڈی سلوا 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے علی اسفند، محمد اسماعیل، نوید احمد خان اور محمد ابتسام نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایمل خان ایک وکٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 204 رنز بنا کر فالو آن پر مجبور ہو گئی تھی، پاکستان انڈر 19 نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 433 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے