اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ: 246 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا مشکلات کا شکار

17 Oct 2023
17 Oct 2023

(ویب ڈیسک) نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے246 رنز کا ہدف دے دیا، نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا مشکلات کا شکار ہوگئی، چوتھی وکٹ 44 رنز پر گر گئی۔

دھرم شالا میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور 43 اوورز تک محدود کر دیا گیا، نیدرلینڈز کی جانب سے وکرم جیت سنگھ 2، میکس او ڈاؤڈ 18، کولن ایکرمین 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے، سکاٹ ایڈورڈز 78 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو ربادا، مارکو جانسن اور لونگی نگیڈی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ورلڈ کپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں آج اپنا تیسرا، تیسرا میچ کھیل رہی ہیں، نیدرلینڈز دونوں میچوں میں ناکام جبکہ جنوبی افریقا دونوں میچوں میں مسلسل کامیابی حاصل کر چکا ہے۔

میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے جب کہ کھیل کا آغاز 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا لیکن بارش کے باعث اس میں تاخیر ہو گئی۔

آج کے میچ کے لیے جنوبی افریقی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، تبریز شمسی کی جگہ جیرالڈ کوٹزے کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پروٹیز رواں ورلڈکپ میں اپنے ابتدائی دونوں میچز جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ نیدرلینڈز کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے