اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ: جنوبی افریقا کیخلاف نیدر لینڈز کی بیٹنگ جاری، 175 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

17 Oct 2023
17 Oct 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 15 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیدر لینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا، نیدر لینڈز کے 175 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ بھارت کے دھرم شالا سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا تیسرا، تیسرا میچ کھیل رہی ہیں۔

میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے جب کہ کھیل کا آغاز 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا لیکن بارش کے باعث اس میں تاخیر ہو گئی۔

اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، بارش کے باعث فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاکہ حریف ٹیم کیخلاف کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا سکیں۔

ادھر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ کوشش ہو گی بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے پروٹیز کو پریشر میں لائیں۔

جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ 43 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم نے دو میچز کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ نیدر لینڈز کی ٹیم دونوں میچز ہار چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے