اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک بھارت میچ پرمکی آرتھر کے بیان کا جائزہ لیں گے: چیئرمین آئی سی سی

17 Oct 2023
17 Oct 2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق بیان کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے بیان کا جائزہ لے گا، جنہوں نے ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کو بھارتی بورڈ کی باہمی سیریز کی طرح قرار دیا تھا۔

آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ وہ جو بھی ایونٹ منعقد کرتے ہیں، ہمیشہ کسی نہ کسی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، وہ ہمیشہ چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ کا آغاز ہے، آگے دیکھیے کہ چیزیں کیسی چلتی ہیں، وہ جائزہ لیں گے کہ کیا بہتر کیا جا سکتا ہے۔ گریگ بارکلے نے یہ بھی کہا کہ وہ مطمئن ہیں کہ یہ ایک غیر معمولی ورلڈکپ ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا تھا کہ آج کا میچ آئی سی سی ایونٹ نہیں بلکہ بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کا ہوم ایونٹ لگا۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں پاکستان کیلئے نعرے کم ہی لگائے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے