(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ و پروگرام ہوسٹ عفت عمر نے کہا ہے کہ میں کبھی سچ بولنے سے نہیں گھبرائی، اس لیے کئی بار ذہنی و مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔
حال ہی میں اداکارہ عفت عمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے خواتین کے حقوق، فیمینرم سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
فنی کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں نے محض 16 برس کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، میں نے اتنی کم عمر میں ماڈلنگ کی، میں سچ بولنے سے نہیں گھبراتی، مجھے جو بہتر لگتا ہے وہ میں کہہ دیتی ہوں۔
عفت عمر نے بطور اداکارہ کراچی میں کام کرنے کے حوالے سے اپنا ذاتی تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اچھی انگریزی نہ بولنے اور پنجابی لہجے کی وجہ سے کچھ اعلیٰ طبقے کے لوگوں کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجابی لہجے کی وجہ سے مجھے حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، پنجابی لہجے کی وجہ سے لوگ میرا مذاق اُڑاتے تھے، سیٹ پر لوگ مجھے 'پنجو' کہتے تھے۔