اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ: سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف دے دیا

16 Oct 2023
16 Oct 2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 14 ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔

 بھارت کے شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں سری لنکا کے کپتان کسال مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4، پیٹ کمنز اور مچل سٹارک نے 2،2 جبکہ گلین میکسول نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سری لنکن اوپنرز نے شاندار اننگز کا آغاز کیا، پہلی وکٹ 125 کے مجموعی سکور پراس وقت  گری جب پتھم نسانکا 61 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اوپننگ پارٹنر کسال پریرا 78 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

سری لنکا کی تیسری وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب کپتان کسال مینڈس 9 سکور بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، چوتھی وکٹ سدیرا سمارا وکراما کی گری جو 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

32ویں اوور میں میچ کو بارش کے باعث روکنا پڑا، 28 منٹ کے وقفے کے بعد میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا، بارش کے بعد سری لنکا کی جانب سے بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، 178 کے مجموعی سکور پر پانچویں وکٹ گری جب دھننجایا ڈی سلوا 7 سکور بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ دونیتھ ویلالگے 2 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی ساتویں وکٹ 196 کے مجموعی سکور پر تب گری جب چمیکا کرونا رتنے 2 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے دیگر کھلاڑی  مہیش تھیکشانا 0، لاہیرو کمارا 4 اور چریتھ اسالانکا 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے