اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ذکاء اشرف کی تقرری: الیکشن کمیشن اور وزارت بین الصوبائی امور سے جواب طلب

16 Oct 2023
16 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی تقرری کے خلاف الیکشن کمیشن، وزارت بین الصوبائی امور اور ذکاء اشرف کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی تقرری کے خلاف شہری کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی، درخواست گزار کی طرف سے چودھری آصف شہزاد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ذکاء اشرف سیاسی جماعت کے رہنما ہیں اور سپورٹس کی کوالیفکیشن پر پورا نہیں اترتے۔

وکیل کے مطابق ذکاء اشرف کو سیاسی بنیادوں پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی لگا دیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے تحت یہ تقرری نہیں ہو سکتی۔

درخواست گزار  کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ذکاء اشرف کی تقرری کالعدم قرار دے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن، وزارت بین الصوبائی امور اور ذکاء اشرف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے