15 Oct 2023
(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے اگلے میچ کیلئے قومی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے احمد آباد سے بنگلور پہنچ چکی ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں قومی ٹیم کا چوتھا میچ بنگلور میں شیڈول ہے، ٹیم کل اور پرسوں مکمل آرام کرے گی،آرام کے بعد شاہین 20 اکتوبر کو بنگلور میں آسٹریلیا سے ٹکرائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 2 میں فاتح قرار پائی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔