اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے دفاعی چیمپئن کو 69 رنز سے شکست دیدی

15 Oct 2023
15 Oct 2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں بڑا اَپ سیٹ، افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دیدی۔

 بھارتی شہر نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 284 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 40.3 اوورز میں215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن اور راشد خان نے 3،3 ، محمد نبی نے 2، نوین الحق اور فضل حق فاروقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کرسکے، انگلینڈ کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں 3 رنز کے مجموعی سکور پر  اس وقت گر گئی جب جونی برسٹو 2 رنز بناکر فضل الحق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

انگلینڈ کی دوسری وکٹ 33 رنز کے مجموعی سکور پر اس وقت گری  جب جو روٹ 11 رنز بناکر مجیب الرحمن کا شکار بنے، ڈیوڈ ملان 32، کپتان جوز بٹلر 9، لیام لیونگ سٹون اور سیم کرن 10،10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 160 کے مجموعی سکور پرتب  گری جب کر ووکس 9 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے جبکہ آٹھویں وکٹ 169 کے مجموعی سکور پر ہیری بروک کی  66 رنز کی اننگز پر مجیب الرحمن کی گیند  پر گرگئی، عادل رشید 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

قبل ازیں انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ  کے دوران  اوپنرز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھا آغاز فراہم کیا، تاہم 16 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 114 رنز کے مجموعی سکور پر افغانستان کی پہلی وکٹ گر گئی، ابراہیم زدران 28 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی یکے بعد دیگرے دوسری اور تیسری وکٹ 122 رنز پر گری، نئے آنے والے بلے باز رحمت شاہ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور آٹھ گیندوں پر 3 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے جبکہ اوپنر رحمان اللہ گرباز 57 گیندوں پر 80 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

افغانستان کی چوتھی وکٹ 152 رنز پر گری، افغان بلے باز عظمت اللہ عمرزئی 24 گیندوں پر 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پانچواں کھلاڑی 174 رنز پر آؤٹ ہوگیا، کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 36 گیندوں پر 14 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی، دیگر کھلاڑیوں میں اکرام علی خیل 58، محمد نبی 9، راشد خان 23، مجیب الرحمان 28 ، نوین الحق 5 رنز بناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 جبکہ لیام لیونگسٹون، ریس ٹوپلی اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے