کھیل
پاک بھارت ٹاکرا،روی شاستری کے اندر کا بھارتی باز نہ آیا،دوران کمنٹری شاہین آفریدی کو ٹرول کردیا
15 Oct 2023
15 Oct 2023
(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر روی شاستری نے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو ایوریج باولر قرار دیدیا۔
بھارت کے خلاف میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی باولنگ میں وسیم اکرم نہیں ہیں، وہ ایک اچھے باولر ہیں لیکن انہیں زیادہ ہائپ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس نواز اور شاداب خان کی موجودگی کے باوجود کوالٹی سپنرز کی کمی ہے ،کمنٹری کے دوران روی شاستری کے ہمراہ عرفان پٹھان بھی موجود تھے، جنہوں نے قہقہلگایا اور پاکستانی فاسٹ باولر کامذاق اڑانے کی کوشش کی۔