اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ:افغانستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف

15 Oct 2023
15 Oct 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں افغانستان نےانگلینڈ کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دے دیا۔

انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان اوپنرز نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے اچھا آغاز فراہم کیا، تاہم 16 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 114 رنز  کے مجموعی سکور پر افغانستان کی پہلی وکٹ گر گئی،  ابراہیم زدران 28 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی یکے بعد دیگرے دوسری اور تیسری وکٹ 122 رنز پر گری، نئے آنیوالے بلے باز رحمت شاہ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہرسکے اور  آٹھ گیندوں پر 3 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے جبکہ اوپنر رحمان اللہ گرباز 57 گیندوں پر 80 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

افغانستان کی چوتھی وکٹ 152 رنز پر گری،افغان بلے باز  عظمت اللہ عمرزئی 24 گیندوں پر 19 رنز بنا کر  پویلین لوٹ گئے،  پانچواں کھلاڑی 174 رنز کے مجموعی سکور پر چلتا بنا، کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 36 گیندوں پر 14 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔

افغان بلے باز محمد نبی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے اور 15 گیندوں پر 9 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر جوئے روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، میچ کے 45ویں اوور کی پہلی گیند پر افغانستان کی 7ویں وکٹ بھی گر گئی، آل راؤنڈر راشد خان 22 گیندوں پر 23 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔

میچ کا مجموعی سکور 277 پر پہنچا تو یکے بعد دیگر دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے،47ویں اوور میں اکرام علی خیل 66 گیندوں پر 58 رنز بنا کر ریس ٹوپلے کی گیند پر سیم کرن کے ہاتھوں کیچ پکڑا بیٹھے جبکہ اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر مجیب الرحمان بھی 16 گیندوں پر 28 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر جوئے روٹ کو کیچ دے بیٹھے۔

افغانستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہو گئی، افغان بلے باز نوین الحق 49ویں اوور کی پانچویں گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔

قبل ازیں بھارت کے شہر نیو دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر اور افغان ٹیم کی کپتانی حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں، انگلینڈ نے ایک میچ میں فتح حاصل کی جبکہ افغان ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

افغانستان سکواڈ:

رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، محمد نبی،اکرام علی خیل،عظمت اللہ عمرزئی،راشد خان،مجیب الرحمان،نوین الحق، فضل حق فاروقی

انگلینڈ سکواڈ:

جونی برسٹو،ڈیوڈ ملان، جوئے روٹ، جوز بٹلر،ہیری بروک،لیونگ سٹون،کرس ووکس، سیم کرن،عادل رشید،مارک ووڈ،ریس ٹوپلے

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے