15 Oct 2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لی ہیں۔
15 اکتوبر 1994 کو پید ہونے والے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج اپنی 29 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے بابر اعظم کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی سی بی کی جانب سے کپتان کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا گیا اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں بابراعظم کی قیادت میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کھیلنے کے لئے بھارت میں موجود ہے۔
خیال رہےکہ بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے کیا تھا اور وہ اب تک 49 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز 2015 میں زمبابوے کے خلاف کیا۔