اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہائی وولٹیج ٹاکرا: سوا لاکھ بھارتی شائقین بھی پاکستان کیخلاف کھیلے

15 Oct 2023
15 Oct 2023

(ویب ڈیسک) بھارت سے میچ میں سوا لاکھ شائقین بھی پاکستان ٹیم کے مخالف رہے ، سٹیڈیم میں چاروں طرف نیلا رنگ چھایا رہا۔

احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج مقابلہ دیکھنے کیلیے سوا لاکھ افراد آئے،البتہ ان میں شاید ہی کوئی گرین شرٹس کا حامی ہو، بیٹنگ کے دوران پاکستانی کرکٹرز جب کوئی چوکا،چھکا لگاتے تو خاموشی چھا جاتی البتہ میزبان سائیڈ کے وکٹ لینے یا بیٹر کے باؤنڈری لگانے پر اتنا شور مچتا کہ کچھ اور سنائی نہ دیتا۔

میچ شروع ہونے سے قبل رنگارنگ تقریب ہوئی، نامور گلوکار اریجیت سنگھ، مہادیو شنکر و دیگرنے آواز کا جادو جگایا، اس تقریب کو ٹی وی ناظرین کیلئے نشر نہیں کیا گیا، اس عجیب وغریب فیصلے پر نہ صرف بھارتی بلکہ دنیا بھر کے شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا،یہاں تک صارفین ایک دوسرے کو بائیکاٹ کا مشورہ بھی دیتے رہے۔

میچ کے اننگز بریک میں بھی میوزک کا تڑکا لگایا گیا اور نیہا ککڑ نے پرفارم کیا، سوا لاکھ سے زائد تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والے سٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کی کٹ کا نیلا رنگ چھایا رہا، مسلسل نعرے بازی کرتے ہوئے شائقین میزبان ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

بھارتی اننگز شروع ہونے پر زیادہ ہی گرمجوشی دیکھنے میں آئی، میچ کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے،انٹری پوائنٹس پر غیر معمولی رش کی وجہ سے کئی تماشائی سٹیڈیم کے اندر داخل ہونے سے محروم رہ گئے،جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے کئی افراد بھی دھر لیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے