اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک بھارت میچ آئی سی سی کی بجائے بی سی سی آئی کا ہوم ایونٹ لگا: مکی آرتھر

15 Oct 2023
15 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ آئی سی سی ایونٹ نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ہوم ایونٹ لگا، پاکستان کیلئے نعرے کم ہی لگائے گئے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اچھا نہیں کھیلا، 155 سے 191 پر آؤٹ ہو جانا مناسب نہیں، یہ ایک بڑا میچ تھا، ہم اس وکٹ پر اچھا سکور کر سکتے تھے، بھارت نے اچھی باؤلنگ کی ہم ان پر جوابی پریشر نہیں ڈال سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک موقع پر اچھا کھیلا لیکن اس کو لمبا نہ لے جا سکے، بیٹرز سے زیادہ امید تھی، پلیئرز ہر میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، آج آف کلر تھے، ہم ہر میچ جیتنے کیلئے میدان میں اترتے ہیں۔

مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کے ریکارڈز صرف میڈیا پر چلتے ہیں، یہ لمبا ورلڈ کپ ہے، ہم 3 میں سے 2 میچ جیتے ہیں، کوئی پینک نہیں کریں گے، تحمل کے ساتھ اگلے میچ پر فوکس کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے