15 Oct 2023
(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ نے ایونٹ میں دو میچز کھیلے اور ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔
افغانستان نے بھی ٹورنامنٹ میں اب تک دو میچز کھیلے اور دونوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔