اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈیا کیخلاف میچ میں بطور ٹیم انصاف نہیں کیا: ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم

15 Oct 2023
15 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا ہے کہ عام حالات میں ایسا یکطرفہ ماحول نہیں ہوتا لیکن میرا خیال ہے کہ ہم نے بطور ٹیم بھی بڑے میچ کے ساتھ انصاف نہیں کیا، ہمیں آج مزید جارح ہونے کی ضرورت تھی، ہم ایک موقع پر اچھا کھیل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ انڈین فینز بھی یہی چاہتے ہوں گے کہ پاکستانی سپورٹرز بھی یہاں ہوتے، یہ ورلڈکپ میچ سا ماحول نہ لگا، ہمارا میوزک بھی نہیں تھا، ہمارے سپورٹرز گراؤنڈ میں نہیں تھے، ماحول تو یکطرفہ ہونا تھا۔

بریڈ برن کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ اس سے پلیئرز پر کوئی خاص اثر ہوتا ہے لیکن ہمیں آج کے میچ میں سپورٹ کے حوالے سے کوئی مختلف توقع نہ تھی، سو فیصد کراؤڈ مخالف ٹیم کے حق میں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج انڈیا نے بالکل ویسا ہی کھیلا جیسا ہم پلان کرکے آئے تھے، آج کے میچ میں کنڈیشنز کافی مختلف تھیں، ہم ہر میچ میں سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم نے دو فتوحات سے سیکھا، آج کی شکست سے بھی سیکھیں گے، ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے، ہر حریف سخت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ہارنے نہیں آئے، پلیئرز میں صلاحیت ہے تاہم آج اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیل سکے، شکست پر ٹیم دلبرداشتہ ہے لیکن ہم نے اب بھی تین میں سے دو میچز جیتے ہوئے ہیں۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہم مختلف کامبی نیشن آزما سکتے ہیں،  ہمیں سکواڈ میں شامل تمام 15 پلیئرز پر مکمل اعتماد ہے، ہمارے فاسٹ بولر اچھے ہیں مگر کارکردگی میں تسلسل نہیں ہو پا رہا، ہم ورلڈ کپ میں نسیم شاہ کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے