اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گورنر پنجاب کا جنوبی پنجاب میں کشی رانی کا قومی ایونٹ کرانے کا اعلان

14 Oct 2023
14 Oct 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ کھیل صحت مند تفریح ہے جس سے سپورٹس مین سپرٹ پیدا ہوتی ہے۔

کشتی رانی کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ کشتی رانی کے مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کو مبارکباد دیتا ہوں، کشتی رانی کے کھیل کا جو بیج بویا گیا ہے وہ تن آور درخت بنے گا، کشتی رانی کے کھیل کو پورے جنوبی پنجاب میں فروغ دیا جائے گا۔

محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب ایونٹ کے انعقاد کے لئے پلان تیار کریں، جنوبی پنجاب میں کشتی رانی کے کھیل کے فروغ کے لئے بوٹ کلب بنائے جائیں گے، جنوبی پنجاب کی یونیورسٹیز اور سرکاری ادارے بوٹنگ کلبز قائم کریں، بوٹنگ کلبز کو دفاتر اور سٹور بنانے کے لئے زمین لیز پر دی جائے گی۔

گورنر پنجاب نے کشتی رانی کے لئے ایک اور کینال ٹریک تلاش کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے کہا کہ موٹر بوٹ اور بائیکر ریس کے مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں، بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ایک بائیکر ریس کے مقابلے میں شرکت کے لئے امریکہ جا رہے ہیں، ہمیں سپورٹس کے ایسے سپوتوں پر فخر ہے۔

محمد بلیغ الرحمان نے کشتی رانی کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے