اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہینوں کی روایتی حریف کے ہاتھوں شکست کی روایت برقرار

14 Oct 2023
14 Oct 2023

لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فتح سمیٹ لی۔

پاکستان کے 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا ،تاہم تیسرے ہی اوور میں شبمن گل شاہین شاہ آفریدی کی گیند  پر شاداب خان کو کیچ تھما بیٹھے، بھارتی اوپنر نے 11 گیندوں  پر 4 چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے۔

شبمن گل کے بعد ویرات کوہلی بھی متاثر کن اننگز نہ کھیل سکے، ویرات کوہلی 18 گیندوں پر 16 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے جبکہ  روہت شرما شاہین کی گیند پر کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد شریاس اور کے ایل راہول نے جم کر بیٹنگ کی اور 30ویں اوور کی تیسری بال پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا، شریاس نے ناقابل شکست 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کے ایل راہول 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے