14 Oct 2023
(لاہور نیوز) بڑے میچ کا بڑا پریشر، آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف میچ میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی غلط جرسی پہن کر میدان میں اتر آئے۔
بھارتی کرکٹر کی جانب سے پہنی جانے والی جرسی کے کاندھے پر سفید دھاریاں تھیں جبکہ بھارت کی ورلڈکپ جرسی پر بھارت کے ترنگے کے رنگ کی دھاریاں بنی ہیں۔
کوہلی سے متعلق کئی بھارتی صارفین نے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ ویرات غلط جرسی پہن کر گراؤنڈ میں آئے ہیں، نشاندہی پر بھارتی بیٹر گراؤنڈ سے باہر گئے اور پھر جرسی تبدیل کر کے واپس آئے۔