اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی سٹارز کو دیکھنے کیلئے بھارتی شائقین کا ہجوم اُمڈ آیا

14 Oct 2023
14 Oct 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ دیکھنے کیلئے بھارتی تماشائیوں کی بڑی تعداد نے سٹیڈیم کا رخ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کی گئی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی سٹیڈیم روانگی کے موقع پر احمد آباد کی سڑکوں پر پاکستانی سٹارز کی ایک جھلک دیکھنے فینز کا ہجوم امڈ آیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ہاتھوں میں پرچم تھامے پہنچنا شروع ہوچکی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم سمیت آفیشلرز کی سکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔

دونوں ٹیمیں آج دوپہر 1:30 بجے مدمقابل آئیں گی، قومی ٹیم کے کھلاڑی بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے سے قبل پاکستانی صحافیوں کا پہلا گروپ بھارت روانہ ہوچکا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف آج روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے میں سٹیڈیم کا رخ کریں گے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے