14 Oct 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں جیت کیلئے کھلاڑیوں کو ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
محسن نقوی نے مزید کہا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، پاکستانی ٹیم کی گزشتہ میچز میں پرفارمنس بہترین رہی، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، قومی کھلاڑی بااعتماد اور جیت کے جذبے سے سرشار ہیں،انشاء اللہ پاکستان بھارت کے خلاف اہم مقابلہ جیتے گا۔