اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج ٹکرائیں گے

14 Oct 2023
14 Oct 2023

(لاہور نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

کرکٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا بھارت کے سب سے بڑے کرکٹ گراؤنڈ میں سجے گا، روایتی حریف پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے گراؤنڈ میں اتریں گے، قومی ٹیم نریندر مودی سٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کیلئے پرامید ہے جبکہ اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کی بھی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود ہو گی، بڑے میچ سے قبل شاہینوں نے بھرپور تیاری کر لی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میگا ایونٹ میں میچ سے قبل تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بالی ووڈ سٹارزسمیت بھارتی گلوکار بھی پرفارم کریں گے، بھارت کیخلاف بڑے مقابلے میں سری لنکا کے خلاف کھیلنے والی پلیئنگ الیون ہی میدان میں اترے گی، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیم میٹنگ میں شرکا نے اتفاق کیا ہے کہ وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھنا چاہیے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے پرجوش اور پر اعتماد ہیں، ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ٹاس اہم ہوگا، جانتے ہیں سٹیڈیم میں بھارت کو سپورٹ ملے گی، کوشش ہو گی کم سے کم غلطیاں کریں، ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہیں، ہائی سکورنگ میچ ہو رہے ہیں، ورلڈ کپ میں ابھی تک اچھا پرفارم نہیں کر سکا کوشش ہو گی اگلے میچز میں اچھی کارکردگی دکھاؤں۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں برابر ہیں کسی کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا، جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی کامیاب ہو گی، اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا کوئی دباؤ نہیں، نفسیاتی برتری جیسی باتوں پر یقین نہیں رکھتا، ہمارا سارا فوکس میچ پر ہے، ہمارے باؤلرز اور بیٹرز اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے، ابتدا میں فاسٹ باؤلرز اور مڈل اوورز میں سپنرز کو مدد ملے گی، بیٹرز کو چوکے چھکے لگانے کا موقع ملے گا، احمد آباد میں آج ہلکی بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

پاک بھارت میچ کا جادو سابق کرکٹرز پر بھی سر چڑھ کر بولنے لگا، دنیا بھر کے سابق پلیئرز کو پاک بھارت میچ کا بے چینی سے انتظار ہے، وسیم اکرم نے اہم ٹاکرے کو ایشز سے بڑا میچ قرار دے دیا جبکہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے دوران دنیا تھم جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے