13 Oct 2023
(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہینو چھا جاؤ پوری قوم کی دعائیں آپکے ساتھ ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قسمت بہادروں کا ساتھ دیتی ہے اس لئے دلیری کے ساتھ کھیلنا ہے،آپ 25 کروڑ پاکستانیوں کی امیدوں کا مرکز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہار جیت کی پرواہ کیے بغیر مضبوط قوت اور ارادے سے ہر کھلاڑی میدان میں اترے، پہلے دو میچز میں فتح کے بعد قومی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ پاکستانی شاہین بھارت کو اس کی سر زمین پر شکست دے کر تاریخ رقم کریں گے۔