اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

13 Oct 2023
13 Oct 2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

 

 بھارت کے شہر چنئی میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے 246 رنز کا ہدف 42.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا، کپتان کین ولیمسن 78 اور ڈیرل مچل 89 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں کیویز کی جانب سے اوپننگ اچھی نہ ہوسکی اور صرف 12 رنز کے مجموعی سکور پر رچن رویندرا پویلین لوٹے ،تاہم ڈیون کانوے اور کپتان کین ولیمسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، ڈیون کانوے 45 رنز بنا کر آؤ ٹ ہوئے جبکہ کین ولیمسن 78 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہوگئے۔

قبل ازیں بنگلا دیش کی جانب سے اوپنر بلے باز ایک بار پھر ناکام رہے، لٹن داس پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوگئے، تنزید حسن 6، مہدی حسن میراز 30 اور نجم الحسن 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی پاٹنر شپ نے ٹیم کو سہارا دیا اور رنز کو آگے بڑھایا تاہم شکیب الحسن 40 اور مشفق الرحیم 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی نمایاں اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلا دیش کی ساتویں وکٹ 180 رنز کے مجموعی سکور پراس وقت  گری جب توحید ہردوئے 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، تسکین احمد 17، مستفیض الرحمان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، محمود اللہ 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 3 ، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2،2 جبکہ گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے