اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مومن ثاقب بھارت جانے کیلئے تیار، یوٹیوبر نےبھارتی ویزے کیلئے درخواست دےدی

13 Oct 2023
13 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان اداکار اور معروف یوٹیوبر مومن ثاقب نے طویل انتظار کے بعد بھارتی ویزے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

 

حال ہی میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے سیکریٹری خارجہ سے رابطہ کرتے ہوئے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے ویزا پالیسی کا معاملہ بھارتی وزارت داخلہ کے سامنے رکھنے کی درخواست کی تھی۔

اس ضمن میں اہم پیش رفت ہوئی، بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزے کے خواہش مندوں سے رابطے شروع ہوگئے ہیں اور ان کو پاسپورٹ جمع کروانے کے لیے کہا گیا ہے۔اس اہم پیش رفت کے بعد اداکار و یوٹیوبر مومن ثاقب نے بھی بھارت جانے کی تیاری پکڑتے ہوئے بھارتی ویزے کی درخواست دے دی ہے۔

مومن ثاقب نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ  پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ‘جب ایک بچہ چھوٹا ہوتا ہے تو اُس کی خواہش ہوتی ہے کہ بڑا ہوکر انجینئر یا ڈاکٹر بنوں گا لیکن میں اپنے بچپن میں کہتا تھا کہ میں کبھی بھی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ مِس نہیں کروں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیشہ ویزا پالیسی کا انتظار ہی رہا ،تاہم اب میں نے نارمل بھارتی ویزےکی درخواست دے دی ہے، دُعا کریں کہ میرا ویزا لگ جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارت نے پاکستان کے نامور یوٹیوبرز کے ویزے مسترد کردیے ہیں جن میں مومن ثاقب بھی شامل تھے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے