اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ ،بھارتی شہر احمد آباد میں شاہینوں کی نقل حرکت محدود کر دی گئی

13 Oct 2023
13 Oct 2023

(ویب ڈیسک) احمد آباد میں انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کی نقل وحرکت محدود کردی گئی ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم بدھ کے روز چارٹرڈ فلائٹ پر حیدرآباد سے احمد آباد پہنچی تھی، بھارت سے مقابلہ ہفتے کو ہونا ہے جبکہ گزشتہ روز کھلاڑیوں نے پریکٹس کی لیکن حیدرآباد کے برعکس احمد آباد میں گرین شرٹس کو زیادہ احتیاط برتنی ہوگی۔

میزبان اعلیٰ حکام نے میٹنگ میں واضح کیا کہ گوکہ پاکستانی ٹیم کو سکیورٹی کے حوالے سے کوئی خطرات نہیں ہیں لیکن پھر بھی احمد آباد میں زیادہ احتیاط برتنی ہوگی، ہم نہیں چاہتے کہ کسی عوامی مقام پر کھلاڑی جائیں اور کہیں سے کوئی منفی نعرے بازی وغیرہ ہو جائے، اس سے خوامخواہ کی بدمزگی ہوگی، البتہ پھر بھی اگر پلیئرز کہیں ڈنر وغیرہ کے لیے جانا چاہیں تو پیشگی اطلاع کریں انتظامات کر دیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ آمد سے قبل ہی ٹیم کو بخوبی اندازہ تھا کہ احمد آباد میں زیادہ احتیاط سے کام لینا ہوگا،ویسے بھی وہاں چند روز ہی گزارنے ہیں،میچ کے اگلے دن اتوار کو سکواڈ بنگلورو روانہ ہو جائے گا، ٹیم مینجمنٹ نے ہوٹل میں ہی کرکٹرز کیلیے پول ٹیبل لگوا دی، ساتھ ٹیبل ٹینس کھیلنے کیلیے بھی انتظام کر دیا ہے، سوئمنگ و ٹریننگ کے مواقع بھی موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے