(لاہور نیوز) لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (ایل ایم ڈی سی) کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی ڈینٹل کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔
ڈینٹل کانفرنس میں دنیا بھر سے نامور ماہرین، پریکٹشنرز اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی، نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شریک ہوئے، پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اور سی ای او ایل ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر نے بھی کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس میں پرو وائس چانسلر لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز، سی ای او ایل ایم ڈی سی ٹیچنگ ہسپتال ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے بھی شرکت کی۔
پرنسپل لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ڈاکٹر عاقب سہیل نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد دندان سازی میں جدید طریقوں کو متعارف کرانا ہے، کانفرنس کے ذریعے سے دندان ساز کمیونٹی کو سٹرکچر اور علاج معالجے کی گائیڈ لائنز کی تیاری میں معاونت ملے گی۔
بین الاقوامی ماہرین اور آرگنائزز کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا انعقاد ایل ایم ڈی سی کی شاندار کاوش ہے، کانفرنس میں ریسرچ پوسٹر پریزنٹیشن مقابلے اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔