اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت کیخلاف میچ کا کوئی دباؤ نہیں، اپنا بیسٹ دیں گے: بابر اعظم

13 Oct 2023
13 Oct 2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ کا کوئی دباؤ نہیں، اپنا بیسٹ دیں گے۔

پاک بھارت میچ سے ایک دن پہلے احمد آباد میں پری میچ پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ کل کے میچ میں اچھی پرفارمنس دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے، انہوں نے ایشیاء کپ میں متاثر کن باؤلنگ کی تھی، شاہین آفریدی پر یقین ہے کہ وہ بڑے میچ کے باؤلر ہیں، ایک دو میچز میں اوپر نیچے پرفارمنس ہو گئی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ سوالیہ نشان آ گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہر شہر کی طرح یہاں بھی کنڈیشنز مختلف ہیں، جہاں زیادہ وقت گزرتا ہے وہاں کی کنڈیشنز کو جاننے میں مدد ملتی ہے، حیدر آباد میں ہمارا بہت وقت گزرا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے، کھلاڑیوں پر بڑے سٹیڈیم کا دباؤ نہیں، مجھے امید ہے حیدرآباد کی طرح یہاں بھی مداحوں کی سپورٹ ملے گی،باؤلرز کے پاس مارجن کم ہے، باؤلرز کو کہا ہے لینتھ پر قابو رکھیں، بھارت کے ٹاپ آرڈر کو کیسے آؤٹ کرنا ہے اس کے لیے پلان کرتے ہیں۔

بابر اعظم نے مزید کہا ہے کہ میرے ذہن میں یہ نہیں ہوتا کہ اس میچ کی وجہ سے میری کپتانی چلی جائے گی، میرا اللہ پر بھروسہ ہے، مجھے ایک میچ کی وجہ سے کپتانی نہیں ملی اور نہ جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے