اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا کا اعتراض: کیا برطانوی نژاد فٹبالر پاکستان کی طرف سے کھیل سکیں گے؟

13 Oct 2023
13 Oct 2023

(ویب ڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے برطانوی نژاد پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کی پاکستان کی طرف سے کھیلنے کی اہلیت پر سوال اٹھا دیا۔

جمعرات کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سلسلے میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا لیگ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان میچ میزبان ملک کے دارالحکومت فینوم پین کے اولمپک سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے رینکنگ میں اپنے سے 20 درجے بہتر ٹیم کا جم کر مقابلہ کیا، البتہ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں۔

برطانوی نژاد پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کمبوڈیا کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ فیفا کی جانب سے ان کی پاکستان کی طرف سے کھیلنے کی اہلیت پر سوال اٹھایا گیا۔

اوٹس خان کو پاکستانی بیک گراؤنڈ ہونے پر کھیلنے کا اہل قرار دیا گیا تھا جبکہ فیفا کا مؤقف ہے کہ اوٹس کے دادا کی پیدائش پاکستان کی نہیں بلکہ دلی کی ہے۔

فیفا  کے مطابق اوٹس کے دادا کی پیدائش 1930 میں نئی دلی میں ہوئی تھی ، ان کے دادا کی پیدائش کے موقع پر پاکستان کا قیام ہی نہیں ہوا تھا۔

تاہم ذرائع کا کہنا تھا پاکستان بننے کے بعد اوٹس کے دادا ہجرت کرکے فیصل آباد آگئے تھے۔

اس معاملے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ فیفا کی جانب سے اوٹس کی اہلیت پر حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، پی ایف ایف اس معاملے  پر فیفا سے رابطے میں ہے۔

ترجمان پی ایف ایف کے مطابق اوٹس کو اس سے قبل ساف اور اے ایف سی پاکستان کی طرف سے کھیلنے کی اجازت دے چکے ہیں، انہوں نےساف چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان کوالیفائرز کا دوسرا لیگ میچ 17 اکتوبر کو پاکستان میں اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے