13 Oct 2023
(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارت کے شہر چنئی میں کھیلا جا رہا ہے، کیوی کپتان کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
عالمی ایونٹ کے 11 ویں میچ میں بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایم اے چدم برم کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، دونوں ٹیموں کا یہ تیسرا میچ ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے پہلے دو میچوں میں کیویز نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے جبکہ بنگلا دیش ایک میچ جیتا اور دوسرے میچ میں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔