(لاہور نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرے کی وجہ سے ہوٹلز کے کرایوں میں اضافے کے باعث شائقین مبینہ طور پر ہسپتالوں میں بکنگ کروانے پہنچ گئے ۔
ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا اہم میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے میچ سے قبل میوزیکل شو بھی ہونا ہے جس کیلئے شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے بڑے میچ سے پہلے ہوٹلوں کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث شائقین کرکٹ میچ سے ایک دن پہلے ہسپتالوں میں بکنگ کروانے لگ گئے۔
خیال کیا جارہا ہے کہ مبینہ مریض ہوٹل کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے ہسپتال میں رک کر پاک بھارت میچ دیکھنا چاہتے ہیں، احمد آباد میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق کچھ کیسز ایسے آئے ہیں جو میچ کیلئے میڈیکل چیک اپ کا کہہ کر ہسپتال میں بکنگ کا پوچھ رہے تھے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاک بھارت کے جعلی ٹکٹ 25 گنا مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، تاہم بھارتی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹکٹ بیچنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔