12 Oct 2023
(لاہور نیوز) سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی۔
سری لنکن انڈر 19 کھلاڑیوں کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، سندھی اجرک بھی پہنائی گئی، سری لنکا انڈر19 ٹیم اپنےدورہ پاکستان میں ایک چار روزہ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے گی۔
سیریز کا واحد چار روزہ میچ 15 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔