12 Oct 2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان نے شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بابراعظم سے ہونیوالی گفتگو پر خاموشی توڑ دی۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم مسلسل دو میچوں میں بلےبازی کے دوران ناکام ضرور ہوئے لیکن میں نے انہیں سری لنکا کیخلاف جیت پر مبارکباد دی اور اعتماد دیا کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں، آئندہ آنے والے بڑے میچز میں وہ پرفارم کریں گے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف میچ میں وہ بدقسمت تھے لیکن مجھے یقین ہے وہ بڑے میچز میں پاکستان کیلئے سنچری بنائیں گے ۔ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز جیت درج کی تھی اور میگا ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا تھا۔