12 Oct 2023
(ویب ڈیسک) بھارتی فین کی ایئرپورٹ پر قومی ٹیم سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
بھارت میں موجود قومی ٹیم کے کھلاڑی حیدرآباد دکن سے احمد آباد پہنچے جہاں قومی ٹیم کا ہوٹل میں شاندار استقبال ہوا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کو روایتی شال بھی پیش کی گئی۔
قبل ازیں چارٹر فلائٹ میں قومی ٹیم نے سری لنکا کیخلاف جیت کا جشن منایا اور کیک کاٹا۔ اس دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک بھارتی فین نے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی موجودگی کے مناظر کو عکس بند کیا۔ بھارتی فین نے سب کھلاڑیوں کو ایک ایک کر کے سلام کیا اور پھر کہا 'ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ہمیں آپ سے بھی پیار ہے سر'۔
بھارتی فین کی اس ویڈیو کو پاکستانی شائقین کی جانب سے بھی بہت پسند کیا گیا۔