12 Oct 2023
(لاہور نیوز) بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ آج مدمقابل آئیں گے۔
عالمی ایونٹ کے 10 ویں میچ میں آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں لکھنؤ کے رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ان ایکشن ہوں گی۔
ساؤتھ افریقہ نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دی جبکہ آسٹریلیا کو پہلے میچ میں بھارت نے 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔