11 Oct 2023
(لاہور نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل موسیقی کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاک بھارت میچ سے قبل موسیقی کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں سچن ٹنڈولکر، رجنی کانت، امیتابھ بچن اور ارجیت سنگھ شریک ہونگے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا آغاز افتتاحی تقریب سے نہیں ہوا تھا تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی 14 اکتوبر کو پاک بھارت میچ کے موقع پر ایک میوزیکل تقریب منعقد کرنا چاہتے ہیں۔